واٹر کارپوریشن کے ملازمین کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کیلیے 16 مئی کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا

پیر 13 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یونائیٹڈ ورکرز یونین کا ماہوار اجلاس صدر پنھل مگسی کی زیرصدارت اکرام ہاؤس مسلم آباد میں ہوا۔اس موقع پر ادارے کی مالی ،انتظامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائدین جوزف صنم،پنھل مگسی،اکرام خان،چن زیب اور ناظم خان نے کہا کہ ادارے کو کنگال کرکے پرائیویٹائزیشن کی راہ ہموار کردی گئی ہے۔

علاج معالجے کی سہولت ختم کرکے بیمار ملازمین کو موت کے منہ میں دھکیلاجارہا ہے۔ریٹائر ملازمین بیوائیں اپنے قانونی واجبات کے لیے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کے ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ ماہوار پینشن میں بھی تاخیر کی جارہی ہے۔حاضر سروس ملازم فنڈ کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت اور واٹر کارپوریشن انتظامیہ قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کی سہولت کاربن کر واٹر کارپوریشن کی اراضی کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن میں جاری کرپشن کے خاتمے اور ملازمین کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کیلیے 16مئی بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کرکے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر قراردادوں کے ذریعے میڈ یکل کی سہولت کی بحالی،واٹر کارپوریشن کی زمینوں کی قبضہ مافیا سے حفاظت اور قبضہ شدہ زمینوں کی واپسی ،واجبات کی بروقت ادائیگی۔

سینئر ملازمین کو پرموشن کی فراہمی سمیت مختلف مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس سے ارشداعوان،کامریڈامرجلیل مگسی،اشرف اعوان،ناصر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں اصلاحات کے نام پر ادارے کی بربادی۔میڈیکل کی بندش۔ملازمین کے واجبات کی عدم اداںٴْیگی اور باںٴْیو میٹرک سے فیلڈاسٹاف کودرپیش آنے والے مساںٴْل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں