ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی لاس انجیلس میں متعین پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان سے ملاقات

پیر 13 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر وپاکستان کونسل آف فارن ریلیشن کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ندیم شیخ ایڈوکیٹ امریکہ کے شہر لاس انجیلسں متعین پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان سے ملاقات کرکے انہیں وہاں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اور جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل اور پاکستان کونسل آف فارن ریلیشن کی اوورسیز پاکستانیوں کے سلسلے میں خدمات کا نیوز لیٹر اور کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

عاصم علی خان نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے سلسلے میں قونصلیٹ کی کارکردگی کو بھی بیان کیا۔انہوں نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کہ وہ اپنے دورے کے دوران امریکہ میں نیویارک،واشنگٹن،ہوسٹن،ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تقریبات میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم سازی کرکے وہاں دفاتر کا قیام عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں