ٴمیٹرک کے امتحا نا ت کے دوران لوڈ شیڈنگ کے باعث طالبات کی حالت خراب ہونے پرناصر شاہ کا سخت نوٹس

میٹرک کے امتحا نا ت کے دوران مراکز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری انرجی کو وزیر تورائی ناصر حسین شاہ کی ہدایت

پیر 13 مئی 2024 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میٹرک کی امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ کے با عث طالبات کی حالت خراب ہونے پر اور بے ہوشی کی اطلاعات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری انرجی سندھ مصدق احمد خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کے ای ، حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران سے بات چیت کر کے میٹرک کے امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور تمام امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوائیں۔

وزیر توانا ئی ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری انرجی مصدق احمد خان نے فوری طور پر کے ای ، حیسکو اور سیپکو کے متعلقہ سی اوز سے رابطہ کیا اور ناصر شاہ کی تشویش و ہدایات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری توانائی نے بجلی کی تقسیم کار اداروں کو کہا کہ وزیر توانائی نے میٹرک کے امتحا نا ت کے دوران لوڈ شیڈنگ کے باعث طالبات کی بے ہوشی اور حالت غیر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے لہذا بجلی کے تمام تقسیم کار ادارے میٹرک کے تمام امتحانی مراکز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور امتحا نا ت کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کے ای۔حیسکو اور سیپکو کے سی اوز سے سیکریٹری توانائی کو وزیر انرجی کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں