ا*گورنرسندھ سے معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر احمد رفیق اختر کی ملاقات

نوجوانوں کی تربیت ، مثبت سرگرمیوں کے فروغ ، آئی ٹی کورسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 مئی 2024 22:40

=کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر احمد رفیق اختر نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت،ان میں نے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت و اہمیت،گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں،آئی ٹی کورسز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ سماجی ومعاشرتی موضوعات پر آپ کے لیکچرز نہایت اہمیت کے حامل ہیں، قران اور سائنس کے تعلق پر بھی آپ کے لیکچرز معلومات سے بھرپور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق اختر نے کہا کہ آپ کے تمام فلاحی اقدامات کا معترف ہوں،خصوصا آئی ٹی کورسز نوجوانوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں