پاکستان کسٹمز نے کینیڈا سے کراچی پہنچنے والے پارسل سی480گرام منشیات برآمد کرلی

منگل 14 مئی 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کسٹمز نے کینیڈا سے کراچی پہنچنے والے پارسل سے 480گرام منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ محمد فیصل خان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنہوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شرجیل وسان کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ،جس نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی مزید کڑی نگرانی اسکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کینیڈا سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو اسکینگ کے بعد اس کے ایڈریس کے مشکوک ہونے پر کھول جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں پارسل میں منشیات کی نشاندہی ہوئی اور کسٹم عملہ نے پارسل سے 480گرام کرسٹل میتھ منشیات برآمد کرلی ہے ۔

کسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں