عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے اور صوبے کے عوام کو بہتر طریقے سے ڈیلیور کرینگے،جام خان شورو

منگل 14 مئی 2024 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو سے وزیر جامعات و بورڈ محمد علی ملکانی، سینیٹر ندیم بھٹو اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرف احمد کھوسو نے انکے دفتر آرکائیوز کمپلیکس میں ملاقات کی،ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوسری جانب وزیرآبپاشی جام خان شورو نیاپنیحلقیجامشورو اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی.

(جاری ہے)

جام خان شورو کا کہنا تھا میرا عوام کی خدمت کرنا مشن ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھونگا، عوام کو ہر جائز رلیف دیں گے، عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے اور صوبے کے عوام کو بہتر طریقے سے ڈیلیور کرینگی. صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ہم آپکی خدمت کیلئے حاضر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں