بین المذاہب ہم آہنگی قائداعظم کاوڑن تھا،انتھونی نوید

داخلہ مذہب پر نہیں میرٹ پر دیتے ہیں، ڈاکٹر سروش،جامعہ این ای ڈی میں اقلیتی برادری وفد کی آمد

منگل 14 مئی 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) این ای ڈی کو نادر شا اڈلجی ڈنشو کے نام سے پکارا جائے، این ای ڈی کی ملک وقوم کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ انتھونی نوید نے این ای ڈی آمد پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ این ای ڈی میں تمام مذاہب و مسالک کے طالب علموں کا ہونا قابلِ داد ہے۔

این ای ڈی کی ملک وقوم کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھاکہ آج پاکستان تمام مذاہب کے افراد کا ہونا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا دراصل قائد اعظم محمد علی جناح کا وڑن تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے معاشرہ ترقی پاتا ہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ اس وقت این ای ڈی میں ایک فی اقلیتی طالب علم موجود ہیں جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق انہیں 2 فی صد کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی میں اوپن میرٹ کا نظام ہے، داخلے مذہب کی نہیں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ جامعہ ترجمان کے مطابق پاکستان بھر سے 14 اقلیتی اراکین ہندو، عیسائی اور سکھ وفد نے شیخ الجامعہ کو کاوشوں کو سراہا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں