وزیر آبپاشی و خوراک سے وزیر جامعات اور دیگر کی ملاقات

منگل 14 مئی 2024 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو سے وزیر جامعات و بورڈ محمد علی ملکانی، سینیٹر ندیم بھٹو اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرئوف احمد کھوسو نے انکے دفتر آرکائیوز کامپلیکس میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرآبپاشی جام خان شورو نے اپنے حلقے جامشورو اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

جام خان شورو کا کہنا تھا میرا عوام کی خدمت کرنا مشن ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھونگا، عوام کو ہر جائز ریلیف دیں گے، عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے اور صوبے کے عوام کو بہتر طریقے سے ڈیلیور کرینگے۔ صوبائی وزیر کا مذید کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ہم آپکی خدمت کیلئے حاضر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں