منگھو پیر پولیس کا چوری شدہ سامان کی خریدوفروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف کریک ڈائون، دو ملزمان گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) منگھوپیر پولیس نے چوری شدہ سامان کی خریدوفروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2مبینہ سکریپ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 25بورے موٹرسائیکل پارٹس،30کلو سے زائد تانبے کے تار، لوہا اور دیگر سامان برآمد جبکہ زیراستعمال سوزوکی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسرار خان اور رمجو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان سستے داموں خریدنے کے بعد اس کے ٹکڑے کرکے فروخت کرتے تھے۔دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے میں ملوث مبینہ ملزم حضرت بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 2لاکھ روپے اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 27مارچ کو بینک سے 2لاکھ50ہزار روپے لیکر نکلنے والے شہری محمد نفیس کوواردات کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں