صحافیوں اور پریس کلبوں کے مسائل محکمہ اطلاعات سندھ کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ندیم الرحمن میمن

ڈی جی ایم ڈی اے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ اورترقیا تی کا مو ں کومنظم کیا جا سکے،سیکرٹری اطلاعات سندھ

منگل 14 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ صحافیوں اور پریس کلبوں کے مسائل محکمہ اطلاعات سندھ کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے 5 ویں فا لو اپ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کراچی پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کے اراکین کا اجلاس منگل کو ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔

سیکریٹری اطلا عا ت ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ صحافیوں کو مختص پلاٹوں پر ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لیے متعلقہ محکمو ں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ میٹنگ میں سیکریٹری اطلاعات نے ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نجاب الدین سہتو کو تجویز دی کہ وہ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں تاکہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور تیسر ٹائون ملیر میں کراچی پریس کلب جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے تر قیا تی کا مو ں کو منظم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے الاٹ شدہ زمین کے ترقیاتی مسائل اور کراچی پریس کلب جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کو 700 پلاٹوں کی اضافی الاٹمنٹ کے معاملے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیا ر ی ڈیو لپمنٹ اتھارٹی سید شبیہ الحسن نے اجلاس میں بتایا کہ کراچی پریس کلب جرنلسٹس ہاسنگ سوسائٹی کے بلاک 2، 3، 3A، 3A1اور بلاک 68 کے 1380 سے زائد پلاٹس کے ترقیاتی منصوبے کا PC-I فنڈز کے اجرا کے لیے لوکل گورنمنٹ کوبھیج دیا گیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ میٹنگ میں ہو نے والی گفتگو کے مطابق تمام متعلقہ محکموں جن میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ، ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مزید ضروری خط و کتابت کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ لیاقت علی بھٹی، ڈپٹی سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ غضنفر علی عباسی، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن اختر علی سرہیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے محمد لئیق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر نواب سمیر ، اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور محمد اشرف سانگری، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ایم ڈی اے ذیشان احمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن صاحب خان بھنڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں