آبادکے وفد کی ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات

آباد کے تمام ممبران قانونی دائرے میں رہتے ہوئے معاشی ترقی اور ملکی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،چیئرمین آباد

منگل 14 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے ایک وفد نے چیئرمین آصف سم سم کی قیادت میں نئے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی سے اہم ملاقات کی ، وفد میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین ابراہیم ایس حبیب،وائس چیئرمین ذیشان صدیقی ،چیئرمین سدرن ریجن مصطفی شیخانی اور آباد کے سابق چیئرمین محمدحسن بخشی شامل تھے۔

اس موقع پر چیئرمین آباد نے تعمیراتی شعبے کی راہ میں حائل رکائوٹوں سے ڈی جی ایس بی سی اے کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات اور بائی لاز میں مشکلات سے تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے تعمیراتی شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کونقصان پہنچ سکتاہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین آصف سم سم نے بتایا کہ تعمیراتی شعبہ لاکھوں افراد کوروزگار فراہم کرتا ہے، تعمیراتی شعبے کے متحرک ہونے سے ذیلی صنعتوں کا پہیہ بھی چلنے لگتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آباد کا تعمیراتی شعبے کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، نامساعد حالات اور ایس بی سی اے سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کی جانب مشکلات کے باوجود آباد کے ممبرز پورے ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔چیئرمین آبادآصف سم سم کا کہناتھا کہ آباد کے تمام ممبران قانونی دائرے میں رہتے ہوئے معاشی ترقی اور ملکی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کافائدہ پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کراچی شہر کی ترقی وخوشحالی کے لیے آباد کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کودرپیش مشکلات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشیدسولنگی نے معاشی ترقی اور ملکی خوشحالی کے لیے تعمیراتی شعببے میں آباد کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے چیئرمین آباد کویقین دہانی کروائی کہ وہ کراچی شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آباد کے ساتھ بھرپور تعاون اور تعمیراتی شعبے میں حائل رکائوٹوں کو ختم کریں گے۔ ڈی جی عبدالرشید نے چیئرمین آباد آصف سم سم کویہ یقین دہائی بھی کروائی کے آبادکے ساتھ ملکر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں