کراچی ، لانڈھی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

بدھ 15 مئی 2024 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ملک کے سب سے بڑے شہر، سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ لانڈھی ٹان کے علاقے لالا آباد میں پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں