سندھ ہائی کورٹ ، عسکری پارک میں قائم دکانوں کو مسمار نہ کرنے کے معاملے پر کے ایم سی سمیت دیگر اداروں سے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے عسکری پارک میں قائم دکانوں کو مسمار نہ کرنے کے معاملے پر کے ایم سی سمیت دیگر اداروں سے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں عسکری پارک میں قائم دوکانوں کو مسمار نہ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عسکری پارک میں قائم دکانوں کے مالک بھی عدالت پہنچ گئے۔دکاندار رحمن گل نے بتایا کہ ہماری 88 دکانیں ہیں جوکہ فوڈ کورٹ میں قائم ہیں۔فوڈ کورٹ کی زمین کے ایم سی کے دائر اختیار میں ہی نہیں آتی۔2ایکڑ زمین پر زبردستی کے ایم سی دعویٰ کررہی ہے۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے دکانیں مسمار کرنے کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

2021سے لے کر اب تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب 2021 سے اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ان دکانداروں کی بھی آج درخواست لیتے ہیں۔عدالت نے دکانداروں کی درخواست کو متعلقہ درخواست کے ساتھ یکجا کردیا۔عدالت نے کے ایم سی سمیت دیگر اداروں سے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں