کشمیری عوام کے مطالبات تسلیم کرنا خوش آئند ہے،کشمیر کی طرح چاروں صوبوں کی عوام کو ریلیف دیا جائے، مفتی مامون الرشید اعوان

بدھ 15 مئی 2024 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید اعوان نے کہا کہ چند ایام سے کشمیر میں معاملات بہت زیادہ خراب تھے جو کہ رفتہ رفتہ بے قابو ہوتے جارہے تھے مظاہرے اور احتجاج میں بھی تیزی آ رہی تھی حکومت وقت نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے مطالبات کو تسلیم کیا جس سے عوام کی بے چینی اور اضطراب کی کیفیت کا ازالہ ہوا جو کہ ایک احسن امر ہے انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کو چاہئے کہ کشمیری عوام کی طرح بقیہ پاکستانی عوام کو بھی ریلیف فراہم کرے کیونکہ عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت کو خود ہی مسائل کا تدارک ہونا چاہیے تا کہ عوام کے احتجاج سے قبل ہی انکے مسائل کو حل کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ اگر یہ احتجاج کا سلسلہ پورے پاکستان میں شروع ہو گیا تو پاکستان اسکا متحمل نہیں ہو سکتالہذا حکومت کو پاکستانی عوام کے حق میں بھی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو از خود حل کرنے کی جہدوجہد کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہوتی ہے اور حکومت کا رویہ عوام کے ساتھ ماں جیسا ہوتاہیجو کہ اب مفقود ہوتا جارہا ہے مگر موجودہ حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور عوام کی خیر خواہی کے لئے عملی اقدام کرنے چاہیے تاکہ کشمیر کی طرح کسی اور جگہ پر صدائے احتجاج بلند نہ ہو اورحکومت کی مثبت پالیسی کی وجہ عوام کے مسائل خود بخود حل ہوں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں