ریٹائر ملازمین کو ادائیگی کیلیے 2 ارب 76 کروڑ کی رقم کے ایم سی کو جاری کی جائے،سجن یونین

بدھ 15 مئی 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں موجود ایجنٹ مافیا ریٹائر ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کو واجبات دلوانے کیلیے بھاری رقوم وصول کررہے ہیں اس سلسلے میں معزز عدالتوں کو گمراہ کرکے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 2016-17 سے واجبات کی ترتیب سے ادائیگی کے انتظار میں بیٹھے پینشنرز کو نظرانداز کرکے ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران وملازمین بھی ان ایجنٹوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔جبکہ ملازمین کی انویسٹ کردہ رقم کے منافع میں سے بھی ترتیب کے علاوہ 5 سے 8 کروڑ کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔جس کے سلسلے میں فنانشل ایڈوائزر کو شفاف انکوائری کیلیے میٹروپولیٹن کمشنر کے توسط سے لیٹر تحریر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ میئر کراچی نے وزیراعلی سندھ کو 6 مئی کو واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں عدالتی احکامات اور کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارش پر مبظور کردہ 2 ارب 76 کروڑ کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اس درخواست پر فوری رقم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی ایم سیز کے ملازمین کے ریٹائرمنٹ کیسز کو 30 جون 2024 تک کے ایم سی سے پینشن واجبات کی ادائیگی کس مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں