کراچی،گورنرسندھ سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات ، سرمایہ کاری سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 15 مئی 2024 19:58

کراچی،گورنرسندھ سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ماریشس کے ہائی کمشنر راشد علی صوبہ دارنے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات ، سرمایہ کاری سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ باہمی تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماریشس کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی بھرپور معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ماریشس کے ہائی کمشنر راشد علی صوبہ دارنے قائد روم،راشن ڈرائیو اور امید کی گھنٹی کا بھی دورہ کیا، گورنر سندھ نے ہائی کمشنر کو فلاحی اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ ماریشیس کے ہائی کمشنر نے آئی ٹی مارکی میں طالب علموں سے خطاب بھی کیا ، ماریشس کے ہائی کمشنر نے کہا کہ گورنر سندھ کے تمام فلاحی اقدامات بہت متاثر کن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں