gمیٹرک بورڈامتحانات، 72 امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

ن*اصل امیدوار کی جگہ 7امیدوار، 40سے موبائل فون اور25امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

بدھ 15 مئی 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ بدھ کے روز دہم جماعت بیالوجی (پرچہ دوم)اور شام کی شفٹ میں نہم جنرل گروپ جنرل سائنس کا پرچہ ہوا۔ آج بورڈ کے شکایتی سیل میں 72امیدواروں کی رپورٹ درج ہوئی جس میں اصل امیدواروں کی جگہ 7امیدوار، 40 امیدواروں سے موبائل فون اور 25امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد ہوا۔

ان سب امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کی سزا دینے والی ٹیم کے سپرد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سندھی میڈیم اسٹیل ٹاؤن سے حب آفیسر نے 17امیدواروں سے موبائل فون، پری ایجوکیٹرگرامر سیکنڈری اسکول شاہ لطیف ٹاؤن سے حب آفیسر نے نقل میں ملوث16امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی سے حب آفیسر نے 9امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نیو کراچی سے حب آفیسر نے 5امیدوار، دی میرٹ سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 3امیدوار، اورنگی گرامر سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 3امیدوار، پری گرامر سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 2امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون، گڈلک پبلک سیکنڈری اسکول لیاری ایکسپریس وے سے حب آفیسر نے اصل امیدوار کی جگہ 5امیدوار پکڑے گئے،شام کی شفٹ میں بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے حب آفیسر نے 6امیدواروں سے نقل کا مواد اور 4 سے موبائل فون پکڑے، محمد حسین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے اصل امیدوار کی جگہ 2امیدوار پکڑے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں