جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19مئی کو قباء آڈیٹوریم میں ہوگا

جمعرات 16 مئی 2024 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار19مئی کو قباء آڈیٹوریم میںہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی اعلامیہ کے مطابق صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی زیرصدارت صبح دس بجے ہونے والے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ ،سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگردعوتی وتنظیمی امورپرغورکیا جائے گا جبکہ ایک دن قبل ہفتہ کو صبح دس بجے سندھ کے ضلعی امراء کا اجلاس منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں