عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری

عوام کے دیرینہ مسائل پانی ،سیوریج اور خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔محمد یوسف

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام مکمل کئے جارہے ہیں ۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا سیکٹر 11-G اور وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر کاسیکٹر 5-G نیو کراچی میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ۔اس موقع پر یوسی چیئرمینز و وائس چیئرمیز ،وارڈ کونسلرز اورمتعلقہ محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصدریونیو جنریٹ کرکے پاکستان کو استحکام بخشنے والا شہرقائدمسائل کا انبار بن چکا ہے۔ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی غفلت اور اپنے کام سے عدم دلچسپی کی وجہ سے نیو کراچی ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں پانی اور سیوریج کی لائنیں ناکارہ اور بوسیدہ ہوچکی ہیں ان بوسیدہ لائینوں سے رسنے والا گندہ پانی علاقہ مکینوں کے لئے وبال ِ جان بن چکا ہے اور اس پانی کی وجہ سے اندرونی گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی سیکٹر 11-G اور سیکٹر 5-G اشرف کالونی میں سیوریج لائن کی خستہ اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوالٹی اور معیار کے ساتھ تکنیکی صلاحیتوں کو مد نظر رکھا جائے تاکہ نکاسی آب با آسانی ممکن ہوسکے ۔وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے سیکٹر 5-G میںسیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار تیز کرنے اور مین ہول کی مرمت کے ساتھ کھلے ہوئے مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں۔

واضع رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں پینے کے پانی اور سیوریج کی لائنیں برسوں پہلے ڈالی گئیں تھیںاب یہ لائنیں خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں ،ان بوسیدہ لائنوں سے رسنے والا پانی کہیں جمع ہوجاتا ہے کہیں پینے کے صاف پانی میں مل کر اُس کو بھی خراب کررہا ہے علاقہ مکینوں نے بارہاکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو علاقے کے ان مسائل سے آگاہ کیا لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا،علاقہ مکینوں نے اس دیرینہ مسئلے کے حوالے سے یوسی سطح پر رابطہ کیا۔

عوامی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یوسی چیئرمینز کی مشاورت سے نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں خستہ اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کوٹاؤن کے فنڈ سے تبدیل کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں