کراچی میں دانشور اسلم رسولپوری کی یاد میں ادبی میلہ 18 مئی کو ہوگا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) آرٹس کونسل پاکستان کراچی ، سرائیکی عوامی تریمت تحریک اور سرائیکی عوامی سنگت کے زیراہتمام نامور دانشور،ادیب ،محقق اور ماہر لسانیت اسلم رسولپوری کی یاد میں ادبی اور ثقافتی میلہ 18 مئی 2024 کی شام کراچی آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ چیپٹر نیوکراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ادبی وثقافتی میلہ میں رزاق شاہد،محبوب دانش ، رو ف خان لوند ،سردار منظور خان دریشک ،پروفیسر وقار اسلم رسولپوری ،طارق اسماعیل اور دیگر ادیب ودانشور شرکت کریں گے۔ثقافتی میلے کے پہلے سیشن میں نامور ادیب ودانشور اسلم رسولپوری کی علمی وادبی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ دوسرے سیشن میں مشاعرہ ہوگا،بعدازاں محفل موسیقی منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں