کراچی،متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) متاثرہ خاتون پولیس اہلکار اقرا نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں شوہر کے بیوی پر تیزاب گردی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون پولیس اہلکار اقرا کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر امین کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب اپنی پھوپھی کے گھر 3 دن سے رہائشی پذیر تھی، شوہر کے ساتھ ضروری سامان لانے کیلئے اپنے گھر حب چوکی کیلئے روانہ ہوئی تو شوہر امین نے راستے میں ماں کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بہانے سے موٹر سائیکل روکی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہرنے اچانک موٹر سائیکل سے بوتل نکال کر تیزاب پھینکا، جس سے میں اور میری بیٹی جھلس کرزخمی ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں