کراچی: گلزار ہجری میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو مارے گئے

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں شہری سے لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ شہری نے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

شہری کی فائرنگ سے دونوں مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ندیم کے مطابق اسے ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں