سابق آئی جی سردار عبدالمجید دستی کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ایس ایس یو میں بھرتی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے،ڈی آئی جی سیکیورٹی

جمعہ 17 مئی 2024 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ سردار عبدالمجید دستی کو ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ،اسکی کارکردگی اور اسپیشلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

مختلف شعبوں کے دورے کے دوران انہیں ایس ایس یو کی مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران برقرار ر رکھے جانے والے بین الاقوامی معیارات کے بارے میں بتایا گیا۔

ایس ایس یو میں بھرتی کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے بتایا کہ ایس ایس یو میں بھرتی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ سابق آئی جی نے یونٹ میں بھرتی کے معیار کو سراہا۔سابق آئی جی نے ایس ایس یو کمانڈوز کی تربیت کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سردار عبدالمجید دستی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں