کراچی کی اہل حدیث مساجد میں 18، 19 مئی کو قرآنی، روحانی اور اصلاحی پروگرامز کا انعقادہوگا

جمعہ 17 مئی 2024 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) مدارس دینیہ کراچی کے مرکزی پریس کوآرڈینیٹر عبدالرحمن عابد راجپوت کے مطابق جمعیت اہل حدیث کراچی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ اہتمام 18 اور 19 مئی 2024 بروز ہفتہ اتوار تکمیل قرآن وتقسیم اسناد کی تقریبات منعقد ہونگی جس سے بین الاقوامی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن (استاذ البخاری جامعہ سلفیہ اسلام آباد) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

یہ قرآنی تقریبات جامع مسجد بیت السلام عزیز آباد نمبر2، کراچی اور جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی میں منعقد ہونگی۔ یہ دونوں پروگرامز بعد نماز عصر تا عشاء جاری رہیں گے جبکہ تبلیغی واصلاحی پروگرام جامع مسجد محمدی اہل حدیث وجامعہ عثمان بن عفانؓ بنارس کراچی میں ہوگا جس سے مرکزی اہل حدیث سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابراہیم طارق خطاب فرمائیں گے اور جامعہ ہذا کے مدیرالجامعہ عبدالرزاق سونیاوی مختصر خطاب اور کلمات تشکر ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے 36 حفاظ کرام کو اہل حدیث علماء کرام دستارِ فضیلت پہنائیں گے اور انہیں قرآن مجید کا الہامی تحفہ اور قیمتی انعامات سے نوازا جائیگا۔ تینوں مساجد کی انتظامی کمیٹی نے اہل اسلام اور تشنگان علم وعرفان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں