کراچی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، سامان برآمد کرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کراچی مدد گار 15 نے ایک شہری کی کال پرفوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سعید آباد کے علاقے میں ایاز علی بیگ نامی شہری نے 15کو اطلاع دی کہ میری ٹریکر نصب موٹرسائیکل مل گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کانسٹیبل فرقان نے ٹیم ہمراہ چھ منٹ میں بتائے گئے مقام پر پہنچ کر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر KHQ-0743اور 2 موبائل فون برآمد کرکے ایک ملزمسالہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں