عیدالاضحی سال2024کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے،وزیر داخلہ سندھ

ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد جیسے اقدامات کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے،ضیاالحسن لنجار

ہفتہ 18 مئی 2024 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیرداخلہ سندھ نے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیر جانبدارانہ بنانیکے ضمن میں تمام اسٹیک ہںولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے رینج،زونز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر عیدالاضحی سال2024کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیاد پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں،دینی مدارس وغیرہ ودیگراسٹیک ہںولڈرز کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات / شرائط کا پابند بنانیکے ساتھ ساتھ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ عیدالاضحی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتا فوقتاجاری احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ سرویلینس/نگرانی/ مانیٹرنگ کی بدولت مشکوک،مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ لگا کر ممکنہ گھنانے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بناتے ہںوئے قیام امن اور حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکی.علاوہ اذیں اس سلسلے میں شہر میں قائم زونل ضلعی کنٹرول رومز اور تھانہ جات کے وائرلیس کنٹرول رومز کے باہمی روابط جیسے اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اور مثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام مساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں،نماز عید کے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے اور بعدازاں انہیں درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے نا صرف متعلقہ پولیس بلکہ پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایاجائے،مرتب کردہ پلان میں ایس ایس پیز،ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی ذمہ داریوں کا بھی تفصیلی احاطہ کیا جائی.*وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت تھانوں کی سطح پر سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل سرویلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں جنکی ڈپلائمنٹ شاپنگ سینٹرز،پر ہجوم پبلک مقامات،مویشیاں منڈیوں،مختص کردہ پارکنگ لاٹس اور نماز عید کے مقامات کے اندرونی حصوں اور اطراف میں ممکن بنائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں