ڈی جی ایس بی سی اے کی زیر صدارت اجلاس ، نئے بلڈرز اینڈڈویلپرزاورپروفیشنلز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی زیر صدارت لائسنسنگ کمیٹی برائے پروفیشنلز کاایک اجلاس ایس بی سی اے ہیڈکورٹر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا،جس میں تعمیراتی قوائدکے مطابق مطلوبہ اہلیت اور انٹرویو کی بنیاد پر نئے بلڈرز اینڈڈویلپرزاورپروفیشنلز کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل بینش شبیر اورسیکریٹری لائسنسنگ ڈائریکٹرلائسنسنگ سیکشن سیدمجاہد عباس بھی موجود تھے۔ اس موقع پردوران انٹرویو ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے نے وہاں موجود درخواست دہندہ بلڈرز اورپروفیشنلز سے گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی افادیت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اس سے صنعت سے درجنوں منسلک صنعتوں کا پہیہ چلتاہے جبکہ بلواسطہ معاشی سرگرمیوں کے ساتھ بلاواسطہ ماہرتعمیرات انجینئرز سے ایک عام مزدور تک روزگار کے وسیع مواقع میسرآتے ہیں،کراچی میں روز افزا تعمیراتی صنعت کافروغ اوردورحاضرکے تقاضوں کے مطابق ماڈرن تعمیرات خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے رہائشی وتجارتی تعمیرات کی بڑھتی ضرورت کے مطابق پبلک سیل پروجیکٹ اورانفرادی مکانات کے پلان کی منظوری کے حوالے سے عام شہری سے بلڈرز تک جدیدآسان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے۔بعد ازں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر پروفیشنلز پر بلڈنگ پلان منظوری کے آغاز سے تکمیل تک معیاری قانونی تعمیرات کے حوالے سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پرزور دیتے ہوئے کامیاب قرارپانے والے بلڈرز اینڈڈولپرز اورپرفیشنلز کو ایس بی سی اے کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور نیک امید کا اظہارکیا جبکہ اختتام پر ڈائریکٹرلائسنسنگ نے دستاویزات کی جانچ پڑتال اورایس بی سی اے کومطلوبہ اہلیت کی بنیاد پر منظور کردہ بلڈرز اور پروفیشنلزکی تفصیلات سے آگاہ کیاجس کے مطابق بلڈرز اینڈ ڈویلپر زلائسنس کیلئے 31کو لائسنس،11آرکیٹکٹ لائسنس اور 1 اسٹریکچرانجینئر سمیت 4پروف انجینئرز کو لائسنس اجرا کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں غیرحاضری اور درخواست کے ہمراہ قوائد کے مطابق مطلوبہ کاغذات منسلک نہ ہونے کے سبب 3درخواستوں مسترد بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں