الخدمت سندھ کی جانب سے 12 کروڑ روپے فلسطین فنڈجمع

ہفتہ 18 مئی 2024 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) الخدمت فانڈیشن سندھ کے صدرڈاکٹرسیدتبسم جعفری نے فلسطین کیمظلوم متاثرین کیلئے جمع کئے گئے 12کروڑ روپے کاچیک صدرالخدمت فانڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن کے حوالے کیا۔اس موقع پرالخدمت پاکستان کے نائب صدراعجازاللہ خان اور الخدمت سندھ کے نائب صدرانجینئرعمرفاروق بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن کاکہناتھا کہ فلسطین کے متاثرین خاص طورپر غزہ کے باشندے گزشتہ آٹھ ماہ سے زندگی وموت کی کشمکش میں ہیں۔ان کی ہر صبح ان پر قیامت بن کرٹوٹ رہی ہے۔غزہ کے متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے اپنے روز وشب گزارنے پر مجبور ہیں۔الخدمت فانڈیشن روزاول سے ظلم و بربریت کاشکار غزہ متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچارہی ہے۔ الخدمت اپنی پارٹنر فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ الخدمت سندھ کے والنٹیئر،ڈونرزاور تمام مخیرحضرات کاجذبہ قابل قدرہیجنہوں نے فلسطینیوں کے لئے فنڈ جمع کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں