ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

اتوار 19 مئی 2024 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ہیٹ ویوز (گرمی کی شدید لہر) کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی سفارش پرامتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دی۔ترجمان وزیراعلیٰ سند ھ کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہونگے۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں