وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 11:32

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا   ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جاں بحق ہونے پر بے انتہا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر شخصیات کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔\932

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں