وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹائون کا مختلف ہیٹ سٹروک کیمپس کا دورہ ، کیمپس میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

بدھ 22 مئی 2024 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹائون اسحاق تیموری نے ٹائون میں قائم مختلف ہیٹ سٹروک کیمپس کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وائس چیئرمین نے شدید گرمی میں عوامی خدمت کیلئے موجود عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ گرمی کی شدت ختم ہونے تک لیاقت آباد ٹائون میں ہیٹ سٹروک کیمپ قائم رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے منرل واٹر کی بوتلیں،ٹھنڈے پانی کے کولر،او آر ایس،پیڈسٹل فین اور طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کا سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ ہیٹ سٹروک کیمپس بازاروں،بس سٹاپس اور دیگر رش کی جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر صغیر احمدانصاری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ دوسری جانب میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری نے ناظم آباد ٹائون کے مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ سٹروک ریلیف کیمپ کا دورہ کرکے ریلیف کیمپس پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں