صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد علی ملکانی کی سربراہی میں میٹرک و انٹر بورڈ کا اجلاس
میٹرک کے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں منعقد کروانی, طلبا کو درپیش مشکلات اور امتحانات میں مجموعی طور بدانتظامی اور بے قاعدگیوں کی شکایات پر گفتگو
بدھ 22 مئی 2024 23:23
(جاری ہے)
وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا کہ پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجوکہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے میٹرک بورڈ کے افسران سے پوچھا کہ چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ سینٹرز میں ڈیکوریشن کی کرسیاں رکھی گئیں ان پر کوئی اسٹوڈنٹ کیسے پیپر لکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈز افسران کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سیکریٹری کو تمام شکایات کی انکوائری کروانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں حالیہ امتحانات کے دوراں پرائیویٹ سینٹرز میں بدانتطامی و بے قاعدگیوں کی شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے اور تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں کروائے جائیں گے۔محمد علی ملکانی نے دونوں امتحانی میٹرک اور انٹر بورڈز کے بورڈ آف گورنرز (BOGs) کی تشکیل اور انکے ممبران کا اجلاس نہ بلوانے پر بھی تشویش کا اظہار کیااور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو بی او جی اراکین کی تفصیلات اور بورڈز کی ازسر نو تشکیل کے ڈرافٹ سمری بنانے کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے میٹرک بورڈ افسران سے پوچھ گچھ کی گذشتہ قائم مقام وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے منظور کی گئی انکوائری رپورٹ پر اب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا اس وقت کی سیکریٹری تعلیم نے اپنی انکوائری میں بورڈز کے جن افسران کو ہٹانے کی سفارش کی تھی ان تمام افسران کو ہٹاکر رپورٹ پیش کریں۔وزیر جامعات نے سیکریٹری ہباس بلوچ کو ہدایات دیں کہ امتحانات میں غیرشفافیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں،جن کی انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،مجھے میڈیا کی طرف سے بورڈز کے بابت پل پل کی رپورٹ ملتی ہے،بورڈز کے جو افسران بہت سی بیقاعدگیوں میں ملوث ہیں اب وہ اپنے انجام کے لیے تیار ہوجائیں۔وزیر جامعات نے سیکریٹری عباس بلوچ کو تمام بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کردیے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انٹر بورڈ چیئرمین نسیم میمن کی طرف سے کراچی میں انٹر کے امتحانات یکم جون سے منقعد کرانے کی درخواست کی گئی جس کی وزیر جامعات نے منظوری دے دی،بورڈ کی طرف سے انٹر کے امتحانات کا تفصیلی شیڈیول بعد میں جاری کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلاول بھٹو کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدیدمذمت،ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ
چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عیدالضحی کے تیسرے روز تفصیلی ..
حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عید الاضحی کے ایام میں حیسکو کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ کرنے پر ..
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر، سیکرٹری و مجلس عاملہ کا کیپ کے سیکرٹری نعمان نظامی کے بھانجے کے ..
ْڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد
عیدالاضحی کی خوشیوں کا ایک ایک لمحہ سیدنا ابراہیم ؑ،سیدنا اسماعیل ؑاور سیدہ حاجرہؑ کی قربانیوں کا انمول ..
عید الاضحی پر پیدا ہونے والی صورتحال نے سندھ حکومت، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں کے دعوں ..
ہزاروں بیگناہ کارکنان و ہمدردوں کی شہادت اور ماورائے عدالت قتل کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، ڈاکٹر خالد مقبول ..
uسنت ابراہیمی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے،ثروت اعجاز قادری
ایسٹ، تھانہ بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ فیروز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا
ایسٹ، تھانہ فیروز آباد پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں
-
بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں،سردار علی امین خان گنڈاپور
-
پی این ایس بابر کی سعودی نیول فورسز کے جہاز کیساتھ بحری مشق
-
تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں
-
عوام مہنگائی سے بے حال ہیں اور نیپرا نے بجلی کمپنیوں کا 50 ارب روپے کا فائدہ کرادیا
-
بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور ملے بھی نا، کے پی کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا: بیرسٹر سیف
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیوں سے پہلے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمیٰ بخاری
-
لیسکو کے عیدپر بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
-
اپوزیشن کا کام ایوان سے باجے بجا کر واک آﺅٹ کرنا نہیں بلکہ حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہوتاہے،فیصل کریم کنڈی
-
سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
-
بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی وطن واپسی کے بجائے لندن میں چھٹیاں منائیں گے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کیس ، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا