بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈی جی ٹیکنیکل اظہر علی شاہ سے کنسٹرکٹرز کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان کی ملاقات

جمعرات 23 مئی 2024 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈی جی ٹیکنیکل اظہر علی شاہ سے کنسٹرکٹرز کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان نے ملاقات کی۔ ایس ایم نعیم کاظمی کی سربراہی میں تین رکنی وفد میں راؤ سعید، حاجی میر زمان مندوخیل شامل تھے۔اس موقع پر بلوں کو کاروائی کے لیے اے جی سندھ بھیجنے پر ڈی جی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کنسٹرکٹرز تنظیموںکے نمائندوں نے ڈی جی کوڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیرپر تشویش سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی جی ٹیکنیکل اظہر علی شاہ نے ان کے دفتر میں موجود بل دستخط کرکے اے جی سندھ کو روانہ کردئیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متاثرہ کنٹریکٹرز کی درخواست پر کنسٹرکٹرز تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں جس میں ٹینڈر مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف قانونی جنگ اور احتجاج شروع کرنے کا عزم کیا گیا اور ایم سی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے بلوں کی عدم ادائیگیوں کے متاثر اور پریشان ہونے والے کنٹریکٹرز کی درخواست پر کراچی میں موجود کنسٹرکٹر کی نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں جو انتہائی شارٹ نوٹس پر طلب کیا گیا اس میں شہر کی تقریبا تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں عہداروں نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں