۔چیئرمین جناح ٹاؤن و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کیلئے جناح ٹاؤن کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دئیے گئے

جمعرات 23 مئی 2024 20:50

?کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) سندھ بھر میں جاری شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بھنبھن کی ہدایات کے مطابق عوام کے لئے ٹھندے پانی ، مشروبات اورکسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے ابتدائی طبی امدادی کیمپ کا انتظام کیا گیا اور مین پوائنٹس پر سبیل اور دھوپ سے بچاوُ کیلئے ٹینٹ لگائے گئے، چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لائیں گے تاکہ عوام کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرات سے بچایا جا سکے، اس کے ساتھ ہی میونسپل کمشنرجناح ٹائون الٰہی بخش بھنبھن کا کہنا تھا کہ جناح ٹائون کے عوام کی خدمت کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں اس موقع پرجناح ٹائون کے محکمہ جاتی افسران، یوسی چیئر مینزاور وائس چیئر مینز نے بڑھ چڑھ کرکار خیر میں حصہ لیا، ہیٹ ویو کیمپ پر آنے والے عوام اور بالخصوص خواتین اور بچوں کوہیٹ ویو سے بچنے کی آگاہی دی اور احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایات کے مطابق سوک سینٹر،گرومندر،لائنز ایریا نزد اللہ ولا پکوان اور تین ہٹی میں کیمپ لگائے گئے اس موقع پر میونسپل کمشنرالہی بخش بھنبھن نے کہا کہ جناح ٹاون کے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں، اور چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کی حدود میں مزید ہیٹ ویو اور ابتدائی طبی امدادی کیمپ نصب کئیے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو شدید گرمی اور خطرات سے ہر ممکن حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں