شدیدگرمی میں لوڈشیڈنگ میں ظالمانہ اضافہ افسوس ناک ہے ،حاجی حنیف طیب

جمعہ 24 مئی 2024 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے شدیدگرمی ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ اوربجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13-14گھنٹے تجاوزکرگیا ہے جس کی وجہ سے مریض اوربورڈکے امتحانات دینے والے طالب علموں کو بھی شدیدمسائل کا سامنا ہے وہی کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثرہیں۔

(جاری ہے)

عوام ذہنی اذیت میں مبتلاہیں کہ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہزاروں روپے بل اداکرنے کے بعد گھر کی دیگر ضروریات کیسے پوراکریں صورتحال یہ ہے بجلی کے اضافی بل اور لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔اس کے باوجود بجلی پیداکرنے والے ادارے بجلی مہنگی کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے ہیں اب مزید بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے فی یونٹ کااضافہ مانگ لیا ہے ، لیکن افسوس ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں سے کوئی جواب طلب کرنے والانہیں ہی انہوںنے حکومت اورمتعلقہ شعبے کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوطویل لوڈشیڈنگ سے روکنے کیلئے، دورانیہ کم کرنے اوربجلی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں