کراچی،گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام افراد 15 سے 20 فیصد جھلسے ہیں،ڈاکٹرز

ہفتہ 25 مئی 2024 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکیسے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔سولجر بازار نمبر ایک کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 45 سالہ محمد موسی ، اس کی اہلیہ 40 سالہ رابعہ موسی ، 10 سالہ نوید موسی ، 8 سالہ رفیق موسی 20 سالہ گلشن موسی ، 15 سالہ روشنی موسی ، 11 سالہ امبرین موسی 12 سالہ نسرین شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام افراد 15 سے 20 فیصد جھلسے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ لگتا ہے ، تاہم ہر زاویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں گیس کی عدم فراہمی ہے، زیادہ تر مکین گیس سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ علاقے میں گیس کی فراہمی کو بحال کرے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں