ایس آئی ایف سی سے امید لگانے سے پہلے اپنی مالیاتی پوزیشن بہتر بنانا ہوگی،مفتاح اسماعیل

اتوار 26 مئی 2024 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے امید لگانے سے پہلے اپنی مالیاتی پوزیشن بہتربنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچے گا تو پہلے یہ دیکھے گا پاکستان میں ڈالرز کتنے ہیں، سی پیک گیم چینجز، ایس آئی ایف سی بھی گیم چینجز مگر گیم چینج نہیں ہو رہی۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ سوچ ہی غلط ہے کہ اگلے 5 سالوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، 12.9 ٹریلین روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف ممکن ہی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں