سردار عبدالرحیم کا پاکستان کے معروف لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 26 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے پاکستان کے معروف لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ،اپنے جاری تعزیتی پیغام میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کی دنیا میں بڑی خدمات ہیں ان کے شاندار ڈرامے آج بھی عوام کے ذہنوں میں سمائے ہیں، ان کی اداکاری سماج کی بہتری کے لیے تھی ، وہ انتہائی خوبصورت آواز کے مالک تھے ،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں