)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی ریفرنس منگل کوادارہ نورحق میں ہوگا

اتوار 26 مئی 2024 20:15

(کراچی (آن لائن) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت صدراسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی ریفرنس منگل 28مئی کو سہ پہر3بجے صوبائی صدروسابق ایم این اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل دینی جماعتوں کے رہنما و علمائے کرام ودینی اسکالراظہار خیال کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں