سستے رمضان بازارو ں سے عام صارفین مستفید ہو رہے ہیں ‘ ڈپٹی کنٹرولر اوزان پیمائش پنجاب

الیکٹرونک سکیل کے استعمال سے ناپ تول میں کمی کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوا ہے‘ صائمہ بانو کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 21 جون 2016 17:49

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) ڈپٹی کنٹرولر اوزان پیمائش پنجاب صائمہ بانو نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازارو ں سے عام صارفین مستفید ہو رہے ہیں شہریو ں کو اشیا ء ضروریہ کم ریٹسر ایک ہی جگہ دستیاب ہونے سے ان کو بے حد سہولت میسر آئی ہے خواتین،بچوں اور بزرگوں کے لیے الگ کاؤنٹر خمت اور سہولت کا بہترین امتزاج ہیں سستے رمضان بازاروں میں الیکٹرونک سکیل کے استعمال سے ناپ تول میں کمی کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوا ہے اور جعلسازی کا امکان ختم ہو گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں لگائے جانے والیے سستے رمضان بازاروں کے وزٹ کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او سقراط امان رانا ،عتیق چوہدری،اظہر شیخ ،اشفاق چوہدری اور ذوالفقار علی اٹھوال بھی موجود تھے ۔صائمہ بانو نے کہا کہ اوکاڑہ سستے رمضان بازروں میں اشیاء ضروریہ کی اچھی کوالٹی کا وافر مقدار میں دستیاب ہونا ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے صائمہ بانو نے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے سہولیات فراہمی بارے پوچھا اور اشیاء کی کوالٹی بارے سوال کیے جس پر شہریوں نے اشیاء کی کوالٹی بہتر ہونے کے متعلق بتایا بعدازاں انہوں نے چینی اور آٹے کے سٹالوں پر جا کر الیکٹرک سکیل کا ماسٹر سکیل سے موازنہ کیا اور انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل برؤے کار لاتے ہوئے خدمت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں