عمران خان ،انکے حواری جتنے چاہیں ڈھونگ ڈرامے رچا لیں جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی ‘ عابد شیر علی

عوامی طاقت کے بل بوتے پر بننے والی جمہوری حکومت کے اقتدار پر شب خون مارنے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل ہونیوالا نہ ہے

پیر 11 جولائی 2016 20:14

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری جتنے چاہیں ڈھونگ ڈرامے رچا لیں جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی ،عوامی طاقت کے بل بوتے پر بننے والی جمہوری حکومت کے اقتدار پر شب خون مارنے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل ہونے والا نہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سٹی اوکاڑہ کے صدر اکبر علی خان کے ہمراہ یوتھ ونگ کے کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔عابد شیر علی نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ عمران خان میں سیاسی بلوغت کب آئے گی احتجا ج کرنے والوں کو اس بات کا خوف ہے کہ موجودہ حکومت کی ترقی سے قوم راضی ہے اور آنے والے وقت میں قوم دوبارہ بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی دیکھنا چاہتی ہے اس لیے قوم کو احتجاج اور دھرنوں کی جانب راغب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی کار کردگی پر تنقید کرنے والے کے پی کے حکومت کی نا اہلی پر بھی نظر دوڑائیں اور موازنہ کریں تو ان کو معلوم ہو کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کس طرح سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ موجودہ حکومت ختم نہیں کر پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتے ہیں کہ جس جنگی طرح بنیادوں پرلوڈ شیڈنگ خاتمہ کے لیے کام کیا جا رہا ہے انشاﷲ جمہوری حکومت کے اقتدار کی آئینی مدت کے پورا ہونے سے قبل اس بحران پر مکمل قابو پالیا جائے گا اور قوم کے سامنے سر خرو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں