ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق

لڑکوں کو کسی لڑکی یا خاتون کو فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہئے،ثقافت ،روایات کا خیال رکھنا چاہئے ، پوڈ کاسٹ میں گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2024 22:22

ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ، باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا کہ آج کے دور میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہے تو کوشش کریں کہ ایک ہی شادی کو اچھے انداز میں نبھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ،میرا خیال ہے کہ باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔انہوں نے ان نوجوانوں کو جو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو میسجز کرتے ہیں پیغام دیا کہ اگر کسی کام کے سلسلے میں کسی لڑکی یا خاتون کو میسج کیا جائے تو اس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کا خیال رکھنا چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہمارے والدین اور خاندان کی عزت کو ٹھیس پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں