ماہرین زراعت کی سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

منگل 11 دسمبر 2018 12:27

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سویابین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظورشدہ اقسام ولیمز 82‘این اے آر سی 1‘این اے آر سی2‘ فیصل سویابین فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرازمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجود ہوتاکہ فصل کو نقصان پہننے کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں