قصور،طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانیوالا ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر معطل

منگل 7 مئی 2024 17:22

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) تھانہ پتوکی کی حدود میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول بھڈیاں کے ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔اسکول ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر پر طالبعلم پر تشدد کا الزام ہے جس سے طالب علم کا بازو فریکچر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسکول ٹیچر طاہرہ بی بی نے طالب علم محمد احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ چیف ایگزیکٹو افسر محکمہ تعلیم ندیم احمد انور نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ظہیر خان اور ٹیچر طاہرہ بی بی کو معطل کردیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاویژن مار نہیں پیار کا سبق دیتا ہے، دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں