قصور،کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

بدھ 15 ستمبر 2021 13:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2021ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار گھیاتوری کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیراختیارکریں اور اگرفصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کو معاشی حد تک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ''اے پی پی''کوبتایا کہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں'شگوفوں 'پھول پر حملہ آورہوکر اسے کھاجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرر رساں کیڑوں اوربیمایوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فوری طورپرتلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگرصحتمند پودوں کو متاثرنہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اوردیگرنقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوندکش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں