قصور میں زینب کیس کے بعد ایک اور کیس سامنے آ گیا

نوجوا ن لڑکی ایک ماہ سے لاپتہ،پولیس کاروائی کر نے سے انکاری،والدین دربدر ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 جنوری 2018 20:10

قصور میں زینب کیس کے بعد ایک اور کیس سامنے آ گیا
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء ):قصور میں زینب کیس کے بعد ایک اور افسوسناک کیس منظر عام پر آ گیا ۔ایک ماہ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب نہ کروائی جا سکی۔پویس کاروائی کرنے سے انکاری،والدین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں میں اخلاقی پستی کے واقعات خطرنا ک حد تک بڑھ چکے ہیں لیکن پولیس ہے کہ ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔

قصور میں زینب کیس کے بعد ایک اور افسوسناک کیس منظر عام پر آ گیا ۔ایک ماہ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب نہ کروائی جا سکی۔والدین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلسل درخواستوں کے با وجود پولیس لڑکی کی بازیابی کے لیے کوئی قد م نہیں اٹھا رہی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے بس ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹی بازیاب ہو اور جو ظلم شروع کیا گیا ہے وہ ختم ہو۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ آج ہماری بیٹی ہے کل کسی اور کی ہو گی۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اغوا کار موضع کھڈیاں کا کوئی بدمعاش ہے جس کا کام ہی لڑکیوں کی خرید و فروخت ہے ۔جس شخص کو پولیس نہیں پکڑ پا رہی اسے میں غریب آدمی کیسے ڈیل کروں ۔مظلوم شخص نے مزید بتایا کہ اغوا کار نے دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے کسی میڈیا والے کو بتایا تو تمہاری بیٹی تمہیں کبھی واپس نہیں ملے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں