قصور کی ننھی زینب کے والد نے ملزم عمران کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کرلیال

بدھ 7 فروری 2018 14:51

قصور کی ننھی زینب کے والد نے ملزم عمران کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کرلیال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) قصور کی ننھی زینب کے والد نے ملزم عمران کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زینب کے والد کی درخواست میں جے آئی ٹی اور تھانہ قصور اے ڈویڑن کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا کی ہے کہ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات کا ریکارڈ حوالے کیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم محمد عمران کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔خیال رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو گزشتہ ماہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور پنجاب پولیس نے سینکڑوں افراد کے ڈی این اے کے بعد ملزم محمد عمران کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں