قصور، کاشتکاروں کو سورج مکھی کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے مناسب اوربروقت آبپاشی کی ہدایت

پیر 17 جون 2019 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے مناسب اوربروقت آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سورج مکھی کی بہترپرورش کیلئے پانی کی اہمیت سے انکارممکن نہیںکیونکہ جڑوں کے ذریعے پودوں کو مطلوب خوراک کے اجزاء پانی میں حل ہوکر ہی پودے تک پہنچتے ہیں نیزضیائی تالیف کے عمل میں بھی اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سورج مکھی کم پانی میں پروان چڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی فصل ہے جس کے باعث کاشتکار اکثر اس کی آبپاشی پر پوری توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے پیداوارمیں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی فصل کو پہلا پانی بیج پھوٹنے کے 25سے 30دن بعد‘ دوسرا پانی پہلے پانی کے 15سے 20دن بعد‘تیسرا پانی پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت اورچوتھاپانی بیج بننے کے مرحلے پر لگاناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں