ڈپٹی کمشنر قصور کا تحصیل چونیاں، منڈی عثمان والا کادورہ

جمعرات 20 فروری 2020 16:45

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا تحصیل چونیاں اور منڈی عثمان والا کا اچانک دورہ ‘پولیو ٹیموں کی کارکردگی،ٹڈی کنٹرول انتظامات اور کلین اینڈ گرین پروگرام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے شہر چونیاں اور الہ آباد کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموںکی کارکردگی کو جانچنے کیلئے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے سیاہی کے مخصوص نشانات چیک کئے اور ٹیموں کے پلان اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں اگر کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں