قصور میں لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام، میاں بیوی گرفتار

پیر 20 جنوری 2020 15:21

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں